مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہرصورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پانامہ لیکس پر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ذرائع کےمطابق عمران خان نے ہر صورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی اعلان اتوار کو ہونے والے پارٹی کے ملک گیر اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔
پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہرصورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1866919
آپ کا تبصرہ